حقاری میں ایک اور اُردو میں تین فوجی شہید

حاصل کردہ معلومات کے مطابق آلتین سو  دیہات    میں فوج کی جانب سے کیے جانے والے فوجی آپریشن  کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں   ہوئی ہیں۔ جھڑپوں کے دوران   زخمی ہونے والے فوجیوں کو شمدینلی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

541793
حقاری میں ایک  اور اُردو میں تین فوجی شہید

حقاری کی تحصیل شمدینلی  میں سیکورٹی فورسز اور  دہشت گرد تنظیم پی کے کے  دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں  ایک فوجی شہید چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

حاصل کردہ معلومات کے مطابق آلتین سو  دیہات    میں فوج کی جانب سے کیے جانے والے فوجی آپریشن  کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں   ہوئی ہیں۔

جھڑپوں کے دوران   زخمی ہونے والے فوجیوں کو شمدینلی   کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دریں اثنا اُردو کی تحصیل  مسعودیہ  سے منسلک  توپچام جینڈا مری   چیکنگ پوسٹ   پر ملنے والی اطلاعات پر  شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن  کے دوارن دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے  کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں  تین فوجی شہید  اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

اس بارے میں  اُردو کے گورنر نے بیان جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف  کاروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ  علاقے  کو مزید کمک روانہ کردی گئی ہے۔

علاقے میں موجود جیندا مری  کے کمانڈر حالات کا جائزہ لینے کے لیے علاقے پہنچ گئے ہیں۔

اس فائرنگ کے بعد علاقے سے فرار ہو جانے والے دہشت گردوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔  



متعللقہ خبریں