ترک مسلح افواج کے سربراہ خلوصی اکار کا عہدہ برقرار رہے گا، ابراہیم قالن

صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے صدارتی  محل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترک مسلح افواج کے سربراہ خلوصی اکار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔

540082
ترک مسلح افواج کے سربراہ خلوصی اکار کا عہدہ برقرار رہے گا، ابراہیم قالن
yaş toplantısı.jpg

 

صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے اعلیٰ عسکری شوریٰ میں کیے گئے  اور صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے منظور کیے گئے  فیصلوں  کا اعلان کر دیا ہے ۔

انھوں نے  صدارتی  محل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترک مسلح افواج کے سربراہ خلوصی اکار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔  جنڈار مری کے کمانڈر گالب مندی کے سوا تمام کمانڈر اپنے عہدوں پر

 بر قرار رہیں گے ۔ جنڈار مری کے کمانڈر گالب مندی کی جگہ مسلح افواج کے سربراہ دوئم جنرل یاشار گیولیر کو  تعینات کر دیا گیا ہے ۔جنرل امیت دندار کو مسلح ا فواج  کے سیکنڈ  ہیڈ اف دی جنرل سٹاف مقرر کیا گیا ہے ۔

بحری  افواج کے کمانڈر بلنت بوستانجی، بری فوج کے سربراہ  جنرل صالح  زکی  چولاک  اور ترک فضائیہ کے  سربراہ جنرل عابدین اونال اپنے فرائض جاری رکھیں گے ۔



متعللقہ خبریں