ترک فوج سے گندے عناصر کے خاف کاروائی سے تمام گندے عناصرپر قابو پالیا جائے گا: میولود چاوش اولو

انہوں نے  متحدہ امریکہ کے حکام کی طرف سے   مسلح افواج میں   فوجیوں کے انخلا  سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں   ترک مسلح افواج  کو کمزور   پڑنے کے بیان کو  غیر مناسب قرار دیتے ہوئے   ایک تحریری   بیان جاری کیا ہے

540284
ترک فوج  سے گندے عناصر کے خاف کاروائی سے  تمام  گندے عناصرپر قابو پالیا جائے گا: میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ   ترک مسلح افواج سے  گندے عناصر کی صفائی سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد  کو کمزور کرنے کی بجائے اس میں نئی جان آئے گی۔

انہوں نے  متحدہ امریکہ کے حکام کی طرف سے   مسلح افواج میں   فوجیوں کے انخلا  سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں   ترک مسلح افواج  کو کمزور   پڑنے کے بیان کو  غیر مناسب قرار دیتے ہوئے   ایک تحریری   بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کو دہشت گرد تنظیم  داعش اور پی کے کے  کے خلاف جدو جہد میں  ترک فوج کے   کمزور پڑنے  کے بارے میں بیانات جاری کرنا دراصل ترک فوج کو کمزور سمجھنے کے مترادف ہے  جو جہالت کی عکاسی کرتا ہے۔

متحدہ امریکہ کی نیشنل سیکورٹی کے ایڈوائزر  جیمز   کلیپر نے  ترک مسلح افواج کے 15 جولائی کے  ناکامی فوجی بغاوت کے بارے میں دیے گئے بیان  کے بارے میں کہا کہ  ترک مسلح افواج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔



متعللقہ خبریں