قومی اسمبلی کیطرف سے بین الاقوامی افرادی قوت کے خاکہ بل کی منظوری

ترکی کی قومی اسمبلی نے بین الاقوامی افرادی قوت کے خاکہ بل کو منظور کر لیا ہے ۔

540200
قومی اسمبلی کیطرف سے بین الاقوامی افرادی قوت کے خاکہ بل کی منظوری

 

 ترکی کی قومی اسمبلی نے بین الاقوامی افرادی قوت کے خاکہ بل کو منظور کر لیا ہے ۔

  اس خاکہ بل میں غیر ملکیوں کے ترکی میں ملازمت کے امکانات سے متعلق اہم شق  موجود ہیں ۔ اس قانون کی رو سے  صحت اور تعلیم کے شعبے میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کی درخواستوں  پر غور کے لیے اجازت لی جائے گی ۔  حکومت کی اجازت کے بغیر غیر ملکی ترکی میں ملازمت نہیں کر سکیں گے ۔  ملازمت کی اجازت لینے والے غیر ملکیوں کو 6 ماہ کے اندر اندر ترکی آنا لازمی ہو گا بصورت دیگر ان کے اجازت ناموں کو منسوخ کر دیا جائے گا ۔ ترکی میں طویل عرصے سے مقیم یا کم از کم 8 سال ملازمت کی اجازت لینے والے غیر معینہ مدت کے لیے ملازمت کی درخواست دے  سکتے ہیں  اور وہ ترک شہریوں کو ملنے والے حقوق سے مستفید ہو سکیں گے ۔ ترکی کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے والے  غیر ملکیوں کو "  ترکواز کارڈ" دئیے جائیں گے ۔یہ کارڈز پہلے تین سال تک عارضی نوعیت کے ہونگے ۔ ترکی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طالب علم ایک سال کے بعد اجازت ل لے کر ترکی میں ملازمت کر سکتے ہیں ۔   بلا اجازت ملازمت  کرنے والے  کسی غیر ملکی کو  2400 لیرے اور  اپنے طور پرکام کرنے والوں کو 4800 لیرے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا  جبکہ   ملازمت دینے والوں کو بھی  ہزار 6 لیرے جرمانہ ادا  کی سزا دی جائے گی ۔



متعللقہ خبریں