بغاوت کے مرتکب عناصر کے خلاف منصفانہ وغیر جانبدارانہ کاروائی کی جائے: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے  کہا ہے کہ   ترکی میں بغاوت  کے مرتکب عناصرکےخلاف کاروائی، شفاف اور منصفانہ  ذرائع  سے ممکن ہو تو بہتر ہوگا

539978
بغاوت کے مرتکب عناصر کے خلاف منصفانہ وغیر جانبدارانہ کاروائی کی جائے: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے  کہا ہے کہ   ترکی میں بغاوت  کے مرتکب عناصرکےخلاف کاروائی، شفاف اور منصفانہ  ذرائع  سے ممکن ہو تو بہتر ہوگا۔

 مرکل نے     وفاقی پریس ہاوس میں  منعقدہ ایک  اجلاس کے دوران  کہا کہ     ہم  ترکی کی صورت حال کا بغور  جائزہ لے رہے ہیں اور  صدر ایردوان نے  ماہ ستمبر میں   منعقد ہونے والے  جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران ملاقات ہونے کی توقع ہے ۔

 مرکل نے کہا کہ  انسداد دہشت گردی کے معاملے میں ترکی  کی  اہمیت  سے انکار نہیں جس نے پناہ گزینوں کی بحالی کےلیے بھی   مثال تشکیل دی ہے ۔  جہاں تک یورپی یونین کی طرف سے  ترکی کو مالی امدا دکی فراہمی کا سوال ہے تو   جرمنی  اس کی حمایت کرتا ہے   کیونکہ  ترکی ہمارا اتحادی ملک ہے۔

  جرمن چانسلر نے  کہا کہ میں نے ترک صدر کے ساتھ پی کے کے کے خلاف جنگ  پر  بھی  غور کیا  ہے   ۔ پی کےکے ہمارے لیے بھی  ایک دہشت گرد تنظیم ہے    جس    کی سرگرمیوں پر  ہم بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں