انقلابیوں کیخلاف قانونی مملکت کے تمام امکانات کو بروئے کار لانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے ، انگیلا مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے فیڈرل پریس ہا­ؤس میں  منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی  دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرنے والا اہم ملک ہے۔

539790
انقلابیوں کیخلاف قانونی مملکت کے تمام امکانات کو بروئے کار لانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے ، انگیلا مرکل

 

 جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے کہا ہے کہ انقلانی کوشش کا سامنا کرنے والے ایک ملک کا انقلابیوں کیخلاف قانونی مملکت کے تمام امکانات کو بروئے کار لانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔

 انھوں نے فیڈرل پریس ہا­ؤس میں  منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی کی پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہی ہیں ۔ انھوں نے صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ عنقریب ہی ملاقات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  وہ ماہ ستمبر میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں ان کیساتھ ملاقات کریں گی ۔ انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ ترکی  دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرنے والا اہم ملک ہے۔  ترکی نے اسوقت تین میلین مہاجرین   کو پناہ دے رکھی ہے اور شامی مہاجرین کی دیکھ بھال کے سلسلے میں مثالی اقدامات کیے ہیں ۔یورپی یونین کیطرف سے ترکی کو امداد کی فراہمی درست قدم ہے۔ترکی اور یورپی یونین کے مابین پناہ گزینوں  سے متعلق ہونے والے معاہدے سے غیر قانونی ہجرت کی روک تھا م کی گئی ہے  اور ترکی جرمنی کا ایک اہم حصہ دار ملک ہے ۔

انگیلا مرکل نے مزید   کہا کہ انھوں نے دہشت گرد تنظیم پی  کے کے کیخلاف جدوجہد کے بارے میں صدر ایردوان کیساتھ  کئی بار مذاکرات کیے ہیں  ۔ پی کے کے ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور جرمنی میں  اس پر پابندی عائد ہے ۔ اس سے متعلق ہر فائل کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔



متعللقہ خبریں