دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گیولین امریکہ سے فرار ہو سکتے ہیں

وزیر انصاف بیکر بوز داع نے کہا ہےکہ فتح اللہ گیولین کو ترکی کے حوالے نہ کرنے سے ترکی اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہونگے۔

538420
دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گیولین امریکہ سے فرار ہو سکتے ہیں

 

 

وزیر انصاف بیکر بوز داع نے کہا ہے فتح اللہ گیولین کی دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گیولین کے فرار ہونے کی خفیہ معلومات حاصل ہوئی ہیں ۔

انھوں نے ایک نجی ٹیلیویژن کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا  کہ انقلابی کوشش کرنے والے فتح اللہ گیولین کو ترکی کے حوالے نہ کرنے سے ترکی اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہونگے ۔انقلابی کوشش کے بارے میں معلومات اور دلائل حاصل کرتے ہوئے فائلیں تیار کی گئی ہیں ۔ترکی نے امریکہ سے  فتح اللہ گیولین کو عارضی طور پر گرفتار کرنے اور اسے ترکی کے حوالے کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ان فائلوں کو امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔ جس کے  بعد امریکی حکام نے ترکی کیساتھ تعاون کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے ۔

فتح اللہ گولن نے امریکی حکام سے  انھیں ترکی کے حوالے نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔وہ  کسی ایسے ملک فرار ہونے کا ارادہ جس کا  ترکی کیساتھ مفرور افراد کی واپسی کا معاہدہ نہ ہو ۔ وہ مصر ،میکسیکو،کینیڈا،آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ فرار ہو سکتے ہیں ۔

وزیر انصاف بیکر بوز داع نے انقلابی کوشش کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم ہونے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو دوبارہ انقلابی کوششیں کی جا سکتی ہیں ۔  انھوں نے فتح اللہ گولن کیطرف سے جاری ویڈیو  پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے   عدالت میں موجود اپنے حامیوں کو اعتراف نہ کرنے اور اپنے سروں کو بلند رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ  نے اپنی گردنیں نہ جھکائیں تو تاریخ آپ کو عزت کیساتھ یاد کرئے گی ۔اسطرح وہ امریکہ سے اپنے حامیوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے پیغامات بھیج رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں