بغاوت کے دوران بعض ذرائع ابلاغ کا روّیہ عبرت انگیز تھا

بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے انقرہ اور استنبول  میں تشدد کے مناظر دکھاتے ہوئے "قبضے کے اقدام"کے الفاظ کو دھیمی آواز اور ڈھکے چھپے الفاظ میں ادا کیا

538125
بغاوت کے دوران بعض ذرائع ابلاغ کا روّیہ عبرت انگیز تھا

فتح اللہ دہشت گرد تنظیم  اور متوازی حکومتی ساخت FETO/PDY  کے غدارانہ اقدام   کی رات یعنی 15 جولائی کو بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ   کا روّیہ عبرتناک ہے۔

ذرائع ابلاغ کے ان اداروں نے انقرہ اور استنبول  میں تشدد کے مناظر دکھاتے ہوئے "قبضے کے اقدام"کے الفاظ کو دھیمی آواز اور ڈھکے چھپے الفاظ میں ادا کیا اور  جب قبضے کے اقدام کو رفع کر دیا گیا تو اس وقت ان ذرائع ابلاغ نے   دعوی کیا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور حکومت اس صورتحال کو  "زیادہ بااختیار" ہونے کے لئے استعمال کریں گے۔

یہ سب دعوے کرتے ہوئے ان اداروں نے  ترکی کی قومی اسمبلی  پر، صدارتی پیلس پر، پولیس ڈائریکٹریٹ  پر اور  جنرل اسٹاف پر بمباری  کو اور ٹینکوں کے نیچے کچلے جانے والے شہریوں کو بالکل نظر انداز کر دیا۔

یہی وہ پہلو ہے کہ جہاں سے ان اداروں  کے خبر رسانی کے بارے میں  ہمارے اندیشے شروع ہوتے ہیں۔

ملت نے چوراہوں میں نکل کر قبضے کے اقدام کو برطرف کیا۔

فوجی وردی میں ملبوس دہشت گردوں کے وحشت انگیز  مناظر کو اس ملک کے شہریوں کو ایسے دکھایا گیا کہ جیسے ملک میں خانہ جنگی شروع ہو گئی ہے۔

اس طرح دکھانے کی کوشش کی گئی کہ جیسے ٹینکوں کے سامنے سینہ سپر نوجوان جسم ایک دوسرے کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔

یوں دکھانے کی کوشش کی گئی کہ جیسے "فوجیوں" کے بھیس میں  یہ دہشت گرد عوام پر بم نہیں برسا رہے بلکہ فضاء سے جمہوریت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ملت اور حکومت نے باہمی تعاون کے ساتھ غداروں کے راستے کو روکا۔

شہریوں نے قبضے میں لی گئی ہر جگہ سے دہشت گردوں کو  چوہوں کی طرح بھاگنے پر مجبور کیا اور حکومت نے ان غداروں کو ایک ایک کر کے تلاش کیا اور عدالت کے حوالے کیا۔

آپ نے کیا سمجھا کہ ایک رات کو  ٹینکوں، توپوں اور بموں کی آوازوں کے ساتھ صبح تک پہنچانے والے،  مساجد سے اٹھنے والی اذانوں کی آوازوں  کے ساتھ رات کو صبح تک پہنچانے والوں  کی طاقت کے سامنے  اور "یا  ایک ساتھ جئیں گے یا ایک ساتھ مریں گے" کے جذبے کے ساتھ سینہ سپر ہونے والے ترک  عوام  کی طاقت کے سامنے ڈٹ سکیں گے؟

ہم ان حالات سے مضبوط ہو کر نکلیں گے۔ اب ہم اپنے دوست اور دشمن کی زیادہ اچھی طرح پہچان کر سکیں گے  ایک دوسرے سے زیادہ طاقت کے ساتھ متحد ہوں گے۔

لیکن آپ  اپنے تئیں خود کو ذرائع ابلاغ  اور اپنے کام کو خبر رسانی خیال کریں گے۔

اور جس وقت جمہوریہ ترکی کی حکومت ابدیت کی طرف گامزن ہو گی  تو آپ  کو دنیا ،ایک چٹان سے لڑھکنے کے دوران  اٹھنے والی چیخ کی طرح یاد کرے گی۔



متعللقہ خبریں