مطلوبہ نتائج کے حصول تک ہنگامی حالت پرعمل درآمد جاری رہے گا:یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  برطانیہ کے یورپی اور امریکی امور کے  نائب وزیر  Alan Duncan  سےملاقات کی جس کے دوران واضح کیا گیا کہ مطلوبہ  نتائج کے حصول کےلیے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ  پر  مکمل  طور سے عمل درآمد کیا جائے گا

534847
مطلوبہ نتائج کے حصول تک ہنگامی حالت پرعمل درآمد جاری رہے گا:یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  برطانیہ کے یورپی اور امریکی امور کے  نائب وزیر  Alan Duncan  سےملاقات کی ۔

 ڈنکن  نے  اس ملاقات کے دوران  154 جولائی کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کےلیے  تعزیت کا اظہار کیا  اور  حکومت   اور عوام  کے بغاوت   کو ناکام بنانے پر  مبنی  جرات مندانہ اقدامات  کی تعریف کی ۔

 برطانوی نائب وزیر نے کہا کہ اُن کا ملک  ترکی   کو اتحادی مانتا ہے  جس کی سلامتی و بقا اہمیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر  وزیراعظم یلدرم نے  برطانوی حکومت کا شکریہ  ادا کرتےہوئے مہمان  وزیر فتح اللہ گولن تنظیم  کے خلاف اختیار کردہ تدابیر کے بارے میں  بتایا  اور یقین دلایا کہ ترکی  جمہوری روایات  اور  قوانین کے دائرے میں   ان تدابیر پر عمل کرے گا البتہ مغربی میڈیا بھی اس سلسلے میں   غیر جابنداری کا مظاہرہ کرتےہوئے   مذکورہ تنظیم سے ہمدردی رکھنے والوں   کے پروپیگنڈے  کو مسترد کرے۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ مطلوبہ  نتائج    کے حصول کےلیے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ  پر  مکمل  طور سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں