ہنگامی حالت کا نفاذ بقائے ملک و قوم کےلیے ناگزیرتھا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ   ملک میں تین ماہ کےلیے  نافذ ہنگامی حالت   ایک نئی  جدوجہد  آزادی     کے معنی رکھتی ہے

534774
ہنگامی حالت کا نفاذ بقائے ملک و قوم  کےلیے ناگزیرتھا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ   ملک میں تین ماہ کےلیے  نافذ ہنگامی حالت   ایک نئی  جدوجہد  آزادی     کے معنی رکھتی ہے۔

 صدر  نے رائیٹرز کو دیئے گئے انٹرویو  کے دوران  کہا کہ جمہوری اداروں    کو مزید فعال  اور شفاف بنانے کےلیے    ہمیں اقدام اٹھانا پڑا ہے اور  میں ایک بار پھر    عزیز قوم کا  شکر گزار ہوں  کہ جس نے  اس بغاوت کا سر کچلنے کےلیے بلا  خوف و خطر سڑکوں  کا رخ کیا ۔

  جناب صدر  نے کہا کہ   ترک قوم  نے   وطن عزیز کو  ایک ناجائز بغاوت سے بچاتے ہوئے  ایک  عظیم الشان اور ناقابل فراموش   مثال قائم کی ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔

  انہوں نے کہا کہ  انقرہ میں    قومی اسمبلی،  صدارتی محل  اور پولیس  ہیڈ کوارٹر پر  حملوں کا اصل ہدف   ترک عوام تھی     جس    کا خاتمہ 246  معصوم   شہریوں کی شہادت  اور 2185  کے زخمی ہونے  کی صورت میں  ممکن ہوا۔

 ملک کی معیشت  کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے  تمام مالیاتی ادارے  اور سرمایہ کاری کے حامل منصوبے  بلا تعطل رواں دواں ہیں ۔



متعللقہ خبریں