سرکاری امورکوسرعت اورتندہی سےسرانجام دینے کے لیے ہنگامی حالات کا نفاذ کیا گیا ہے: بن علی یلدرم

انہوں نے اپنے پیغام  میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر نہیں کرے گا بلکہ  اس سے سرکاری امور کو زیادہ بہتر طریقے سے اور تندہی سے سرانجام دیا جاسکے گا

533996
سرکاری امورکوسرعت اورتندہی سےسرانجام دینے کے لیے ہنگامی حالات کا نفاذ کیا گیا ہے: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ   ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ  سرکاری امور کی انجام دہی کے بہتر طریقے سےادا کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا ظہار  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے  صدر رجب طیب ایردوان  کی جانب سے ہنگامی حالات کا اعلان  کیے جانے کے بارے میں  جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام  میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر نہیں کرے گا بلکہ  اس سے سرکاری امور کو زیادہ بہتر طریقے سے اور تندہی سے سرانجام دیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ " ہم نے لوگوں کو  گلی اور سرکوں پر نکلنے کی جو اپیل کی تھی عوام نے ہماری اس ا  پیل  پر کان دھرتے ہوئے   یہ ثابت کردیا ہے کہ  ہماری سب سے بڑی طاقت عوام  ہیں۔

نائب  وزیراعظم اور حکومت کے ترجمان   نعمان  کرتلمش نے ہنگامی حالات کے اعلان کے بارے میں اپنا  جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ    حکومت نے   گیولن تحریک   کے خلاف جدو جہد کرنے کے داءرہ کار میں یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے عام امور کی انجام دہی پر اس کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

اس فیصلے کے بارے میں  وزیر داخلہ   افکان اعلیٰ  نے کہا کہ  ترک باشندوں کی روز مرہ زندگی پر اس کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ۔ اس بارے میں کسی کو بھی خدشات میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ  یورپ اور دنیا بھر میں  ہنگامی حالات  کو  ضرورت کے وقت بلا تردد  نافذ کردیا  جاتا ہے  اور ترکی میں بھی  سیکورٹی اور  جمہوریت کے تحفظ کے لیے  ہی ہنگامی حالات کا نفاذ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں