ترکی بھر میں ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا گیا ۔ تین ماہ کے لیے ملک میں ایمر جنسی کا نفاذ جاری رہے گا

انہوں نے کہا کہ  آئین کی شق نمبر  120 کے تحت  ملک میں تین ماہ کے لیے ایمر جنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے

533839
ترکی بھر میں  ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا گیا ۔ تین ماہ کے لیے ملک میں ایمر جنسی کا نفاذ جاری رہے گا

ترکی بھر میں  ہنگامی حالات   کا اعلان کردیا گیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے قومی سلامتی کونسل   اور کابینہ کے اجلاس کے بعد  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک  جن حالات سے گزررہا ہے اس کی بنا پر حالات پر قابو پانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  آئین کی شق نمبر  120 کے تحت  ملک میں تین ماہ کے لیے ایمر جنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں اپنی عوام پر فخر ہے جنہوں نے اپنی  جانوں کی  پرواہ کیے بغیر  جس طرح جمہوریت کا تحفظ کیاا ہے اس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے قومی سلامتی کونسل اور کابینہ کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم  فیتو کی جانب سے ملک میں 15 جولائی کو  حکومت کا تختہ الٹنے کی جو کوشش کی  گئِ ہے۔ اسے عوام   کی حمایت  سے مکمل طور پر کچل دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ " مضحے اپنی عوام پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔  انہوں نے کہا کہ  اس بغوات کے دوران  246 افراد ہلاک اور 1536 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مجھے  اپنی بہادر سیکورٹی فورسز پر  فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ   حکومت کی جانب سے  ہنگامی حالات کا اعلان کیے  جانے سے جمہوریت کو نقصان پہنچانا نہیں ہے بلکہ  جمہوریت  کو مزید مضبوط بنانا ہے اور دہشت گردی  کے خلاف اتھائے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو اس وقت جو خطرہ لاحق ہے اس  کو ختم کرنے کے لیے  یہ کاروائی کرنی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔  انہوں نے اس موقع پر ترکی کی قرضہ جات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پور  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ   اس ادارے کو اپنا کام  کرنے کی ضرورت ہے ترکی کے اندرونی  امور میں مداخلت کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے لیکن لگتا یہ ہے کہ اس قسم کے ادارے   ہمارے جیسے ممالک میں موقع کی تلقاش میں رہتے ہیں  تاکہ ان ممالک کی درجہ بندی  کم کرتے ہوئے ملک کے اعتماد کو نقصان پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر عوام کو یقین دلایا ہے کہ  جمہوریت کا مکمل طور پر تحفظ کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کو مسلح افواج  کا مکمل ساتھ حاصل ہے اور حکومت کے شانہ بشانہ وہ اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں