ترکی بھر میں برطرفیوں اور حراستوں کا سلسلہ بدستور جاری

اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے والے  262 فوجی    ججوں  اور63   اٹارنیوں کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں

533747
ترکی بھر میں برطرفیوں اور حراستوں کا سلسلہ بدستور جاری

فتح اللہ   دہشت گرد تنظیم     کے وفادار   فوجی ٹولے کی بغاوت کے بعد  ترکی   بھر میں وسیع پیمانے کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہیں۔

وزارتِ دفاع نے   فوجی عدالت میں  متعین    تمام تر فوجی  ججوں کے خلاف تحقیقات کا حکم  دیا ہے۔

اس دائرہ کار میں  اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے والے  262 فوجی    ججوں  اور63   اٹارنیوں کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

دو ہزار  843 ججوں اور اٹارنیوں، آئینی عدالت کے دو ،  سپریم کورٹ   کے 140اور  اسٹیٹ کونسل کے 48 ارکان  کے خلاف قانونی   کاروائی کی گئی ہے۔

ان میں  سے  979 کو   حراست میں  لے لیا گیا ہے تو 180 کو   عدالت کی نگرانی میں رہنے کی شرط پر  رہا کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ     بغاوت  کے حوالے سے ابتک  ملک   بھر میں    118 جرنیلوں اور  امرائے  البحر کو   حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ان میں سے بعض سے پوچھ گچھ تاحال   جاری ہے تو  بعض کو عدلیہ کی  تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

کونسل آف  ہائر ایجوکیشن کے مطالبے پر     تمام تر  سرکاری اور  اوقاف جامعات  میں متعین  1577   پروفیسر  حضرات  اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ان ڈینوں میں  سے   ایک ہزار 176 سرکاری  جبکہ 401  نجی جامعات میں     اپنے فرائض ادا کر رہے تھے۔

کونسل آف  ہائر ایجوکیشن نے تا حکم ثانی    ترکی بھر میں    اکیڈمیشنز کو   سائنسی تحقیقات  کی غرض سے بیرون ملک         جانے  پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترک قومی اسمبلی سے اعلی سطحی  8 منتظمین    کو ان کو  عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تو 2کی  تبدیلی  کر دی گئی ہے۔

وزارت ِ تعلیم سے   منسلک    مزید  6 ہزار 538 ملازمین کو  ان کی نوکریوں سے  برخاست کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء  وزارت    تعلیم  کی  جانب سے      وزارت  کی سرپرستی میں  اپنی  سرگرمیاں جاری رکھنے والے اور"آئین        پر عمل درآمد کے خلاف   کاروائیاں کرنے کے جواز میں "   524  نجی اسکولوں اور 102 دیگر  اداروں سمیت مجموعی طور پر  626  اداروں   کو بند کرنے  کی کاروائی  شروع کر دی گئی ہے۔

کھیلوں اور نوجوانوں  کے امور کی وزارت     کے  245 جبکہ   شہری منصوبہ بندی و ماحولیات     امور  کی وزارت سے  70 کارکنان  کو ان کی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح محکمہ مذہبی امور   کے   تین مفتیوں ، ایک    شعبہ کے ناظم  ِ اعلی ، ایک  مشیر سمیت     مختلف عہدوں پر فائز    ملازمین  سمیت   مجموعی طور پر 492 افراد کی چھٹی کر دی گئی  ہے۔

انرجی     مارکیٹ  ریگولیٹری بورڈ   کے   25  کا انجام بھی یہی ہوا ہے تو  وزارتوں اور وزارت ِ عظمی سے  اخراج   اور حراستوں کی کاروائیاں سرعت سے جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں