قومی اسمبلی میں ملک میں بغاوت کے خلاف ڈٹ کھڑا ہونے سے متعلق مشتترکہ قرارداد منظور

قوم  نے  سرکشوں  کے سامنے  ڈٹ  کرکھڑا ہوتے ہوئے اس  کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ جمہوریہ ترکی اور   اس کے  سرکاری اداروں کا جان کی قیمت  پر تحفظ  کرنے والی  ملت  ہر  طرح کی تعریف اور   خراج ِ تحسین  کی  مستحق  ہے

530992
قومی اسمبلی میں ملک میں بغاوت کے خلاف ڈٹ کھڑا ہونے سے متعلق مشتترکہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں  چار سیاسی جماعتوں کی مطابقت  قائم ہونے والے ایک مشترکہ متن کا اعلان  کیا  گیا۔

اسپیکر  اسماعیل قہار امان  کی طرف سے  پڑھا جانے والا متن کچھ یوں تھا: "  ہم جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ  پارٹی ، ریپبلیکن پیپلز پارٹی،  نیشلسٹ موومنٹ پارٹی اور عوامی ڈیموکریٹک پارٹی   کے طور پر، عظیم  قوم  پر، ان  کی خواہشات و ارادوں پر، ہماری حکومت اور خاص طور پر قوم کی نمائندگی کرنے والے  ممبران ِ اسمبلی اور قومی اسمبلی  پر   15 جولائی کی شب سے شروع  ہونےوای بغاوت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

قوم  نے  سرکشوں  کے سامنے  ڈٹ  کرکھڑا ہوتے ہوئے اس  کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ جمہوریہ ترکی اور   اس کے  سرکاری اداروں کا جان کی قیمت  پر تحفظ  کرنے والی  ملت  ہر  طرح کی تعریف اور   خراج ِ تحسین  کی  مستحق  ہے۔ ہم      وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں  کے شکر گزار ہیں   جن کو  ہم ہر گز فراموش نہیں کریں  گے۔ ترک قومی اسمبلی نے   بموں اور گولیوں   کی بارش  تلے اپنے فرائض کا جاری رکھا،   جو کہ قومی اسمبلی  کے  قوم  کی  خواہشات  کا احترام کرنے  کا واضح مظہر ہے۔  اس نے  واحد  جان و وجود کے ساتھ  بہادری کا مظاہرہ  کرتے ہوئے  بغاوت کے سامنے ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے۔

' قومی اسمبلی کا حکومت کا تختہ الٹنے کی  کوشش کے  خلاف عزم   انتہائی ہم و قیمتی  ہے۔'

ہر کس  کو یہ جان لینا چاہیے کہ اب تک کی طرح مستقبل میں  بھی  ہماری قوم اور قومی عظم   کے خلاف تمام تر کوششوں کو  پسپا کر دیا جائیگا۔ اسمبلی جمہوری اقدار پر  ناقابل تسخیر  عقیدے پر کار بند رہے گی۔ قومی اسمبلی کی تمام تر سیاسی  جماعتوں  کی جانب  سے اس کوشش کے خلاف مشترکہ موقف کا مظاہرہ تاریخ میں سنہری  حروف سے قلم بند کیا جائیگا۔ یہ چیز ہمارے قومی تشخص اور  ارادے کو مزید تقویت بخشے گی۔

قومی اسمبلی  اپنے فرائض پر کار بند ہے اور   قومی حاکمیت کے خلاف     حملے  کرنےو الو ں قوانین کے دائرہ کار میں عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جائیگا۔  ترکی میں کسی بھی  چیز کے اب ماضی کی طرح نہ ہونے کا ٹھوس ترین ثبوت    یہ مشترکہ اعلامیہ  ہے۔  چاروں جماعتوں کے نظریات میں   فرق پائے جانے کے باوجود   انہوں نے عوام کی بالادستی کی حمایت کی ہے۔

جمہوری   رد عمل کی  حد کو پارنے  اور ملک   کے لیے موزوں نہ  ہونے والی پر تشددکاروائیوں سے  پرہیز کرنے کی بھی  ہم تلقین کرتے ہیں۔ ہم  شہیدوں کو خراجِ عقیدت   اور زخمیوں کی   صحتیابی کے دعا گو ہیں۔ ترکی  کی صف میں  کھڑے ہوتے ہوئے  تمام تر     دوستوں  کے  اظہار

 یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں