عوام سے حالات کے مکمل طور پر معمول پر آنے تک میدانوں میں رہنے کی اپیل

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ایک مختصر ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام سے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے

530452
عوام سے حالات کے مکمل طور پر معمول پر آنے تک میدانوں میں رہنے کی اپیل

وزیر اعظم   بن علی یلدرم نے  فتح اللہ   دہشت گرد تنظیم      کی بغاوت کی سازش کے حوالے سے  حراستوں کا سلسلہ جاری ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے   عوام سے  میدانوں کو  خالی نہ کرنے  کی تلقین کی ہے۔

یلدرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ   ٹویٹر  کے ذریعے " میں ہم وطنوں سے  شہری میدانوں  میں جمع ہونے   کی  درخواست کرتا ہوں"   پیغام پر مبنی  38 سیکنڈ  کے دورانیے کی ایک ویڈیو    جاری کی ہے۔

اس ویڈیو ریکارڈنگ میں   ہم وطنوں سے  صدا بند ہوتے ہوئے   وزیر اعظم یلدرم  نے کہا ہے کہ "گرفتاریوں کا  عمل جاری ہے۔  میں  ہم وطنوں کو  حالات کے مکمل طور پر معمول پر آنے تک   میدانوں کو ترک نہ کرنے اور   مزید     لوگوں  کو    خاصکر انقرہ اور استنبول   کے  اہم مقامات پر یکجا ہوتے ہوئے    اتحادی جذبے کا بھر پور طریقے سے اظہار کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ ہماری کاروائیاں منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہیں۔ انشااللہ  ہم سب مل کر ان   خونیوں اور دہشت گردوں کو ان کے کیفرِ کردار تک پہنچا کر رہیں گے۔"

دوسری   جانب ایوان صدر کے  سوشل میڈیا اکاونٹ سے   بغاوت کی کوشش کے بارے میں ایک نیا اعلان جاری کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق  " یہ کوشش چاہے کسی بھی مرحلے پر کیوں نہ ہو، ہمیں   آج  شام کو  اپنے اپنے گلی کوچوں کی حفاظت و رکھوالی کرنے  کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔ کیونکہ  کسی بھی وقت   حالات میں  دوبارہ بگاڑ  آسکتا ہے۔ "

 



متعللقہ خبریں