ترک قومی اسمبلی میں ہنگامی اجلاس

جنرل کمیٹی میں   احترام ً خاموشی اختیار کرنے اور قومی ترانہ پڑھے جانے کے  بعد    اسپیکر اسمبلی نے   قومی ترانے کے  باقی ماندہ مصرعوں کو  بلند آواز پڑھا

530746
ترک قومی اسمبلی میں ہنگامی اجلاس

ترک قومی اسمبلی  کی جنرل کمیٹی کا  ہنگامی اجلاس  اسپیکر ِاسمبلی  اسماعیل  قاہرامان کی صدارت میں  منعقد ہوا۔

آق پارٹی  کے  رہنما اور وزیر اعظم  بن علی یلدرم  ،  ریپبلیکن  پیپلز پارٹی کے  رہنما کمال کلچ دار اولو اور   نیشلسٹ موومنٹ پارٹی  کے رہنما  دولت باھچے لی نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

جنرل کمیٹی میں   احترام ً خاموشی اختیار کرنے اور قومی ترانہ پڑھے جانے کے  بعد    اسپیکر اسمبلی نے   قومی ترانے کے  باقی ماندہ مصرعوں کو  بلند آواز پڑھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کو اس  درد  کا سامنا کرنے پر مجبور کرنے والوں  کو مستحق سزا دی جائیگی۔  قومی اسمبلی پر بمباری کی گئی،  قوم  کے  بل بوتے  پر    پلنے بڑھنے والے اور انہی کے اسلحہ کو  اٹھاتے  ہوئے   ان وار کرنے والوں  کا اس کا حساب دینا ہو گا۔  میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں دوبارہ ایسا دن نہ دکھائے۔

 



متعللقہ خبریں