ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ
فتح اللہ گولین تنظیم کی استنبول اور انقرہ میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے خلاف نیو یارک میں مظاہرہ کیا گیا
فتح اللہ گولین تنظیم کی استنبول اور انقرہ میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے خلاف نیو یارک میں مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین میں ترکی،مصر،شام، فلسطین،آذربائیجان ،تاجکستان اور سینکڑوں امریکی باشندے شامل تھے جنہوں نے ٹائمز اسکوائر میں اپنے ہاتھوں میں ترک پرچم اٹھاتےہوئے اس سازش کے خلاف احتجاج کیا ۔
مظاہرے کے سر پرست ابراہیم قورتولوش نے اس موقع پر ا پنے بیان میں کہا کہ ہم ترکی میں اقتدار کی جبراً معزولی کی تمام ناجائز کوششوں کے خلاف ہیں اور امید کرتے ہیں ترکی میں حکومت جلد یہ اس بحران پر قابو پالے گی ۔
قورتولوش نے ترک مسلح افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی منتخب شدہ حکومت کو اقتدار کی جلد از جلد بحالی میں مدد کرے ۔
متعللقہ خبریں
نتَن یا ہو کی نسل کشی ہٹلر کی نسل کشی کو بھی مات دے چکی ہے : صدر ایردوان
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار یونان کے کاتھیمیرینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا