فوجی ٹولے کی بغاوت کے دوران 161 افراد شہید، 1440 زخمی

وزیر اعظم نے   کچھ مدت تک یرغمال   بنائے جانے کے بعد  بازیاب    کیے جانے  والے مسلح افواج کے سربراہ  جنرل خلوصی آقار اور  بعض وزراء کے ہمراہ ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا

530546
فوجی ٹولے کی بغاوت  کے دوران 161 افراد شہید، 1440 زخمی

وزیر  اعظم بن علی یلدرم  نے   کل کے واقعات میں  161  افراد کے شہید   اور 1 ہزار 440  کے   زخمی ہونے  کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "سیکورٹی قوتوں نے  دو ہزار  839  سرکش  فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 وزیر اعظم نے   کچھ مدت تک یرغمال   بنائے جانے کے بعد  بازیاب    کیے جانے  والے مسلح افواج کے سربراہ  جنرل خلوصی آقار اور  بعض وزراء کے ہمراہ ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ  ترک مسلح افواج  کے  اندر فتح اللہ گولین دہشت گرد  تنظیم کے ارکان  کی جمعہ کی شب بغاوت کی  کوشش کے خلاف      ہم سب نے مل کر   جدوجہد  کرتے ہوئے آج صبح سے   صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔    یہ کامیابی  ترک  بہادر  قوم  کی    فتح ہے۔

 اس واقع نے  ترک قوم  کے جمہوری میدان میں    اعلی تجربات   کے   مالک ہونے کا ایک  بار پھر دنیا  کے  سامنے مظاہرہ کیا ہے،    اپنے ہاتھوں میں  ترک پرچم لیے   ٹینکوں کے  سامنے لیٹنے والے شہریوں  اور  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو  میں   کبھی  بھی  فراموش   نہیں کروں گا۔

جناب  یلدرم نے   سیاسی   جماعتوں کے رہنماوں اور دوست ملکوں  سے  حمایتی  اور یکجہتی کے پیغامات کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب فوجی ٹولے کے ارکان   عدالت کے  ہاتھ میں ہیں 'یہ  مستحق  سزا   جھیلیں  گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ   قوم و ملک کے طیاروں، ٹینکوں اور اسلحہ کے ساتھ  قوم  پر ہی وار کرنے والے   دہشت گرد تنظیم PKK  سے بھی کہیں زیادہ    گرے ہوئے ہیں۔ اس  سازش میں ملوث ہر کس کو یہ جان لینا چاہیے کہ    کوئی بھی شخص   عظیم ترک قوم  کے ارادے اور   سوچ کے خلاف چالیں  نہیں  چل سکتا۔

 



متعللقہ خبریں