اتاترک ائیر پورٹ پر حملے سے متعلق مزید 7 افراد گرفتار

ترکی کے استنبول اتاترک ائیر پورٹ پر 28 جون کی شام  کو ہونے والے دہشت گردی کے مذموم حملے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کئے گئے مزید 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

526889
اتاترک ائیر پورٹ پر حملے سے متعلق مزید 7 افراد گرفتار

ترکی کے استنبول اتاترک ائیر پورٹ پر 28 جون کی شام  کو ہونے والے دہشت گردی کے مذموم حملے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کئے گئے مزید 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان گرفتاریوں کے ساتھ حملے سے متعلق گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق استنبول پولیس نے اپنے حالیہ آپریشن میں 3 خود کش حملہ آوروں کے ساتھ رابطے میں ہونے کی وجہ سے ایک شخص اور اس شخص کے ساتھ منسلک 6 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

ان افراد کو تھانے میں تفتیش کے بعد باکر کھوئے عدالت کی طرف بھیج دیا گیا تھا جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے حملے کے بعد 30 جون سے 3 جولائی کے درمیان زیر حراست لئے جانے والے 14 غیر ملکیوں  سمیت 30 مشتبہ افراد  میں سے ہر ایک  کو عدالت کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں