ترکی، متحدہ امریکہ اور پی وائی ڈِی کے درمیان تعاون کی شدید مذمت کرتا ہے: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

وارسا  میں  نیٹو کے سربراہی اجلاس میں زیادہ تر دہشت گردی کے خلاف جدوہ جہد پر غور کیا گیا۔انہوں نے دہشت گرد تنظیم  داعش کے خلاف  جدو جہد میں  متحدہ امریکہ اور   دہشت گرد تنظیم پی کے کے ونگ پی وائی ڈی  کے تعاون کی شدید مذمت کی

526444
ترکی، متحدہ امریکہ اور  پی وائی ڈِی کے درمیان تعاون کی شدید مذمت کرتا ہے: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن

صدر کے ترجمان ابراہیم قالن  نے  متحدہ امریکہ  کی جانب سے  دہشت گردتنظیم داعش  کے خلاف جدو جہد  میں  مصروف عمل  پی وائی ڈی  کی کاروائیوں  کے غیر مناسب قرار دیا ہے۔

وارسا  میں  نیٹو کے سربراہی اجلاس میں زیادہ تر دہشت گردی کے خلاف جدوہ جہد پر غور کیا گیا۔

انہوں نے دہشت گرد تنظیم  داعش کے خلاف  جدو جہد میں  متحدہ امریکہ اور   دہشت گرد تنظیم پی کے کے ونگ پی وائی ڈی  کے تعاون کی شدید مذمت کی۔  

انہوں نے کہا کہ ترکی   کا  شام کی جنگ اور   بشارا لاسد   کے مستقبل کے   حوالے سے موقف عیاں اور واضح ہے۔   ترکی اور  روس کے   درمیان  منظر عام پرآنے والی یہ کوششیں شام میں حالات کو معمول پر لانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔  یہ چیز  علاوہ ازیں    شامی سر زمین سے ترکی  کی سرحدوں   میں داخل ہونے والے   داعش کے عسکریت پسندوں  کے خلاف  مزید  موثر    جدوجہد کرنے  میں  معاون ثابت ہو  گی۔

استنبول کے اتاترک  ہوائی  اڈے پر    ہونے واہلے    دہشت گرد حملوں کا  اسرائیل اور روس کے  ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے روز   وقوع پذیر ہونا  محض ایک  اتفاق  نہیں ہے۔   داعش   ان دونوں معاہدوں کے بر خلاف ہے اور یہ ترکی کو ایک  ایک سٹریٹیجک  ہدف کی نظر سے   دیکھتی  ہے۔  ترکی  اس دہشت گرد تنظیم کے  خلاف سخت  تدابیر اختیار کرنے اور اس ضمن میں اپنی کوششوں کو   امریکہ  اور روس   اور شاید  اسرائیل کے ساتھ  مل    جل کر جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں