وزیراعظم بن علی یلدرم کی پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت

وزارتِ اعظمیٰ کے ذرائع کے مطابق  کل  حکومتِ پاکستان کی جانب سے ظاہر کی جانے والی خواہش پر ہونے والی ٹیلی فون  بات چیت میں  دونوں  رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی

524985
وزیراعظم بن علی یلدرم کی پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کے صدر  ممنون حسین   سے  ٹیلی فون  پر بات چیت کی ہے۔

وزارتِ اعظمیٰ کے ذرائع کے مطابق  کل  حکومتِ پاکستان کی جانب سے ظاہر کی جانے والی خواہش پر ہونے والی ٹیلی فون  بات چیت میں  دونوں  رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔  

اس موقع پر ترک رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور ترکی حقیقی بھائی اور یک جان دو قالب ہیں۔ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عالم اسلام کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیراعظم یلدرم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا تمام امور پر مشترکہ موقف ہے۔ عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے مسئلے پر کھلے دل سے پاکستان کا ساتھ دیا۔ عالمی فورموں پر پاکستان کی آئندہ بھی اسی طرح حمایت جاری رکھی جائے گی۔ وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اور بھائی چارے میں وقت گزرنے ساتھ اضافہ ہوتا رہے گا۔ سانحہ استنبول پر پاکستان کی پرجوش اور مخلصانہ حمایت کے شکر گزار ہیں۔      

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں  نے ترکی اور پاکستان  کے عوام کے درمیان  دوستانہ  اور برادرانہ تعلقات  کے دائرہ کار میں  دونوں ممالک میں مزید تعاون کو فروغ دینے  کے بارے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔  



متعللقہ خبریں