ترکی کی امدادی تنظیمیں پورے ماہِ رمضان میں ضرورت مندوں کے ساتھ ساتھ رہیں

انسانی اتحاد و ترقی سوسائٹی İDKA  ، ہیبے انسانی امداد  سوسائٹی ، ہم ایک امّت ہیں پلیٹ فورم، یوریشیا وقف اور ہاتھ تھامو سوسائٹی سمیت متعدد امدادی تنظیموں نے ماہِ رمضان میں ضرورت مندوں کے دستر خوانوں پر خوراک کا سامان پہنچایا

524540
ترکی کی امدادی تنظیمیں پورے ماہِ رمضان میں ضرورت مندوں کے ساتھ ساتھ رہیں
sivil toplum kuruluşları dünyanın yardıma koştu.jpg

ترکی کی امدادی تنظیموں نے ماہِ رمضان میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے علاقوں سمیت دنیا بھر میں متعدد جگہوں پر ضرورت مندوں کی مدد کی۔

انسانی اتحاد و ترقی سوسائٹی İDKA  ، ہیبے انسانی امداد  سوسائٹی ، ہم ایک امّت ہیں پلیٹ فورم، یوریشیا وقف اور ہاتھ تھامو سوسائٹی سمیت متعدد امدادی تنظیموں نے ماہِ رمضان میں ضرورت مندوں کے دستر خوانوں پر خوراک کا سامان پہنچایا۔

ہم  ایک امّت ہیں پلٹ فورم کے نمائندے عبدالحمید آلتن تاش نے کہا کہ ہم ماہِ رمضان  میں مال بانٹ کر انسانوں کی خوشیوں میں شامل ہوئے ہیں۔

آلتن تاش نے کہا کہ شام کے شہروں حلب، حاما، بائر بجاک، ادلیب اور آتمے میں روزانہ افطاری اور سحری کے کھانے کی تقسیم کر کے  اس مبارک مہینے میں ہم شام میں ہزاروں کنبوں کے ساتھ تھے۔

ہیبے انسانی امدادی سوسائٹی کے سربراہ یٰسین کھارایل  نے کہا کہ ہم نے روہینگا، بُرکینا فاسو، گھانا، نائیجر، فلسطین اور بھارت  میں 7 ہزار 500 افراد میں افطاری کا کھانا تقسیم کیا۔

انسانی اتحاد و ترقی سوسائٹی İDKA  کے سربراہ عبدالرزّاق الدیز نے کہا کہ انہوں نے تحصیل ریحان لی میں 300 کنبوں میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے۔

ہاتھ تھامو سوسائٹی کے سربراہ مہمت ساری گیوز نے بھی پورے ماہِ رمضان میں ترکی، مالاوی ، چاڈ ، بھارت اور ایتھوپیا کے کنبوں کی امداد کرنے کا ذکر کیا۔



متعللقہ خبریں