دہشت گرد تنظیم PKK آپ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے

مل بانٹنے کے لئے ہمارے پاس بہت کچھ ہے لیکن لڑائی جھگڑا کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ ملک ہم سب کے لئے کافی ہے۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم

524482
دہشت گرد تنظیم PKK آپ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے مغربی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ اگر آپ PKK کے ساتھ تعاون کریں گے تو PKK  آپ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے ازمیر میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے عید ملن پروگرام میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " عیدین کا مطلب بھائی چارہ ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ترکی مضبوط رہنے کے لئے ملک کے اندر اور باہر اپنی دوستیوں میں اضافہ کرے گا۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ ہم 79 ملین شہریوں کے مابین بھائی چارے کا رشتہ مضبوط بنائے گے۔

باہمی تفریق نہیں ہو گی ہم ایک دوسرے سے مختلف ہونے کو ، آپس کی رنگا رنگی کو اپنی دولت کی شکل میں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مل بانٹنے کے لئے ہمارے پاس بہت کچھ ہے لیکن لڑائی جھگڑا کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ ملک ہم سب کے لئے کافی ہے۔

دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جدوجہد اور دہشت گرد تنظیم کے خارجہ روابط پر بھی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ہم نے اپنے شہروں کو دہشت گرد تنظیم سے پاک کر دیا ہے اب اپنے دیہی علاقوں کو  اس کے شر سے پاک کر رہے ہیں۔ ہم اس خون آلود ہاتھوں والی تنظیم کی پشت سہلانے والوں کو بھی جانتے ہیں اور ان پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد تنظیم PKK کی  حوصلہ افزائی کرنے والے اپنے مغربی دوستوں کو بھی میں کہتا ہوں کہ یہ آگ  آپ کو بھی جلا دے گی۔ خواہ PKK  ہو خواہ اس کی شاخ YPG سب کا حساب  کتاب لپیٹا جائے گا۔



متعللقہ خبریں