ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو بتدریج تیزی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ صدر ایردوان

حالیہ گرفتاریوں سے حملے کے بارے میں  اشارے مل سکتے ہیں اور ان اشاروں کی مدد سے اس کام کا تعاقب کیا جائے گا۔ صدر رجب طیب ایردوان

524044
ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو بتدریج تیزی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو بتدریج تیزی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے عید کی نماز استنبول اتاشہر کی معمار سینان جامع مسجد میں ادا کی اور نماز کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے بیان میں ایجنڈے کے موضوعات   پر بات چیت کی۔

اتاترک ائیر پورٹ پر دہشت گردی کے حملے  سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ گرفتاریوں کے بعد زیر حراست افراد کی تعداد0 3 تک پہنچ گئی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ حالیہ گرفتاریوں سے حملے کے بارے میں  اشارے مل سکتے ہیں اور ان اشاروں کی مدد سے اس کام کا تعاقب کیا جائے گا۔

حملہ کرنے والوں کی شناخت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق  داعستان،  کرغستان اور تاجکستان سے ہے یعنی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شمالی کاکیشیا  کے ممالک  کے شہری اس حملے میں ملوث ہیں۔ تاہم یہ حملہ مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم داعش  کے حلقہ عمل کے اندر   ہے اور ان کے طریقہ کار کے مطابق کیا گیا ہے۔ ہم موضوع  پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

روس کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے  صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ  جی،20 سربراہی اجلاس سے قبل  سوچی میں روس کے صدر  ولادی میر پوٹن  کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں۔

مصر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اپنے مصری بھائیوں کے ساتھ ہمارا  کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ حکام کے ساتھ ہے۔

مصر میں معصوم انسانوں  کو پھانسی  کی سزائیں سنانے  کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میز پر لئے جانے والے فیصلوں  کو منظور نہیں کرتے ۔

سعودی عرب میں کئے جانے والے دہشتگردی کے حملے   کا بھی جائزہ  لیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ابھی  اس بات کا حتمی علم نہیں ہے کہ حملہ کس کی طرف سے کیا گیا تاہم  بہت بڑی تباہی بھی ہو سکتی تھی اللہ نے بچا لیا ہے۔



متعللقہ خبریں