ہم دہشت گردی کو ایجنڈے سے خارج کر کے ہی رہیں گے، بن علی یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے استنبول کی ایوب جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایجنڈے کے اہم معاملات کے حوالے سے اعلانات کیے

524220
ہم دہشت گردی کو ایجنڈے سے خارج کر کے ہی  رہیں گے، بن علی یلدرم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ہم    دہشت گردی کو   ایجنڈے   سے خارج کر کے ہی رہیں گے۔

استنبول میں  عید گزارنے والے  جناب   یلدرم نے    نماز ِ عید کو ایوب سلطان  جامع مسجد میں ادا کرنے کے بعد   اپنے اعلانات میں کہا کہ " میں  تمام  ترک ملت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ہمارا اتفاق و بھائی  چارگی ہمیشہ  قائم دائم رہے۔ "

انسداد دہشت گردی کے  حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو  پر عزم طریقے سے جاری رکھیں گے۔ کیونکہ یہ ترکی کے درخشاں مستقبل و بقا کی جنگ ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ   دہشت گردی کا کوئی دین و ایمان، قومیت و کتاب نہیں ہوتی۔  کل استنبول، کل  لندن میں  اور  گزشتہ روز  مقدس  سر زمین    پر معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا۔ یہ  نہ صرف  ترکی کی بلکہ دنیا بھر کی جنگ ہے ۔لہذا    عالمی برادری کو  اس کے خلاف ڈٹ کر محاذ آرائی کرنی ہو گی۔

وزیر  داخلہ  افکان اعلی  نے  بھی      مسلم اُمہ اور   تمام تر بنی نو انسانوں سے  دہشت گردی کے خلاف    جنگ لڑنے کی اپیل کی۔



متعللقہ خبریں