صدر عراق کو ترک صدر کی جانب سے تعزیتی ٹیلی گراف
رورت پڑنے پر حملے میں زخمی ہونے والے عراقی شہریوں کو ترکی میںعلاج معالجہ کی ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جا سکتی ہے، ایردوان
523717
صدر ترکی ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی، پائدار استحکام اور اس ملک میں خوشحالی کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
جانب ایردوان نے عراقی صدر فواد معصوم کو بغداد حملوں کے حوالے سے تعزیتی ٹیلی گراف بھیجتے ہوئے ان مذموم حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر حملے میں زخمی ہونے والے عراقی شہریوں کو ترکی میںعلاج معالجہ کی ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدف بنانے والی دہشت گردی کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے مل جل کر پُر عزم طریقے سے جدوجہد کی اہمیت پر توجہ مبذول کرائی۔