امن کا انحصار حکومت اور ملت کی حیثیت سے مضبوط  ہونے پر ہے۔ اسماعیل قہرمان

ترک مسلح افواج  نے امن و استحکام کے موضوع پر اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور آئندہ بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر   وطن کا دفاع  کریں گی۔ جنرل حلوصی آقار

523708
امن کا انحصار حکومت اور ملت کی حیثیت سے مضبوط  ہونے پر ہے۔ اسماعیل قہرمان

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قہرمان ، مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار اور محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے عید الفطر کی مناسبت سے جاری کردہ بیانات میں باہمی اخوات اور بھائی چارے کے پیغامات دئیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قہرمان نے کہا ہے کہ "امن اور سکون میں زندگی گزارنے کا انحصار  ہمارے حکومت اور ملت کی حیثیت سے   مضبوط  ہونے پر ہے۔  اور ہم جانتے ہیں کہ مضبوط ہونے کے لئے سب سے پہلے  اتحاد، اخوت، دوستی اور بھائی چارے کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

مسلح افوان کے سربراہ جنرل حلوصی آقار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ترک مسلح افواج  نے امن و استحکام کے موضوع پر اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور آئندہ بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر   وطن کا دفاع  کریں گی۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے عالم اسلام میں درپیش حالات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے  اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ عید  ترکی میں  پائیدار امن و سکون   کا اور عالم انسانیت کے لئے بھی امن سکون اور انصاف کا وسیلہ بنے۔



متعللقہ خبریں