داعش اسلام اور مسلمانوں کو ہدف بنانے والا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ صدر ایردوان

داعش اور PKK میں شامل اور ابھی تک ان تنظیموں کے اصلی چہروں سے ناواقف افراد سے میری اپیل ہے کہ جلد از جلد  اس غلطی  سے واپس پلٹیں۔ آپ اپنے ایمان، اپنی ملت اور اپنے ملک کو نقصان پہنچا کر کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ صدر ایردوان

523524
داعش اسلام اور مسلمانوں کو ہدف بنانے والا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا کہ داعش کہلانے والی دہشت گرد تنظیم اسلام اور مسلمانوں کے نام کو استعمال کر کے ہمارے دین اور اس کے پیروکاروں کو ہدف بنانے والا حالیہ دور کا سب سے   بڑا فتنہ ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول دوستی  سوسائٹی کی طرف  سے  دی  گئی افطاری میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ معمولی سا بھی  تعلق نہیں ہے بلکہ اس کے بالکل برعکس اس کا واحد ہدف  اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے والوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش اور PKK میں شامل اور ابھی تک ان تنظیموں کے اصلی چہروں سے ناواقف افراد سے میری اپیل ہے کہ جلد از جلد  اس غلطی  سے واپس پلٹیں۔ آپ اپنے ایمان، اپنی ملت اور اپنے ملک کو نقصان پہنچا کر کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔

روس اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے معمول پر آنے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے  صدر ایردوان نے کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بعض حلقوں کو بے اطمینان کر رہے ہیں۔

اگر کوئی  کسی بھی سبب کی وجہ سے  یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم جھک گئے ہیں یا اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں تو یہ ہم پر ایک بہت بڑا بہتان ہو گا۔



متعللقہ خبریں