دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی شہید، ترکی
دہشت گردوں کے ایک گروہ نے تحصیل کے سیکورٹی دفتر ، جنڈارمیری ہیڈ کوارٹر اور فوجی کوارٹرز پر بیک وقت گنوں اور راکٹ لانچرز کے ذریعے حملہ کیا
523008
ضلع شرناک کی تحصیل بیت شباب میں PKK کے دہشت گردوں کے حملے سے ایک فوجی شہید ہو گیا۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروہ نے تحصیل کے سیکورٹی دفتر ، جنڈارمیری ہیڈ کوارٹر اور فوجی کوارٹرز پر بیک وقت گنوں اور راکٹ لانچرز کے ذریعے حملہ کیا۔
اس دوران زخمی ہونے والا ایک فوجی اسپتال میں تمام تر کوششوں کے باوجود جام ِ شہادت نوش کر گیا۔
حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
نتَن یا ہو کی نسل کشی ہٹلر کی نسل کشی کو بھی مات دے چکی ہے : صدر ایردوان
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار یونان کے کاتھیمیرینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا