ترکی کے جنگی طیاروں کا عراق میں آپریشن، دہشت گرد عناصر کے 6 ٹھکانے تباہ

ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمالی علاقوں آواشین اور ہاکُرک  میں آپریشن کر کے دہشت گرد عناصر کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے

521189
ترکی کے جنگی طیاروں کا عراق میں آپریشن، دہشت گرد عناصر کے 6 ٹھکانے تباہ

 ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمالی علاقوں آواشین اور ہاکُرک  میں آپریشن کر کے دہشت گرد عناصر کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اپنے فرائض کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے  کے بعد طیارے بحفاظت اپنی بیسوں تک پہنچ گئے ہیں۔

اس دوران 29 جون 2016 کو موصول ہونے والی اطلاع  کا جائزہ لینے کے بعد  ملک کے اندر ضلع شمدین لی کے جوار کے علاقے میں بھی  فضائی آپریشن کیا  گیا اور دہشت گرد تنظیم کے 2 اہداف کو فائرنگ کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔

جنرل اسٹاف  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  25 جون 2016  کی تاریخ کو شام کی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے گزرنے کی کوشش کرنے اور وارننگ کے باوجود نہ رُکنے والے 2 افراد کو بھی ہلاک کر دیا گیا  تھا۔

بیان کے مطابق ہلاک کئے جانے والے دو افراد ،   دہشتگرد تنظیم داعش کے حامیوں کے ساتھ   رابطے کی حالت میں تھے ۔



متعللقہ خبریں