استنبول اتاترک  ہوا ئی  اڈے پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی

استنبول اتاترک  ہوا ئی  اڈے کے  انٹر نیشنل ٹرمینل پر خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے

520994
استنبول اتاترک  ہوا ئی  اڈے پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی

 

استنبول اتاترک  ہوا ئی  اڈے کے  انٹر نیشنل ٹرمینل پر خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے  

استنبول گورنرہاؤس کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے میں 13 غیر ملکی بھی شامل  ہیں  جبکہ  130  زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

استنبول اتاترک  ہوا ئی  اڈے کے  انٹر نیشنل ٹرمینل پر تین دہشت گردوں نے کل رات  ہوائی اڈے کے تین مختلف مقامات پرخود کش  حملے کیے ۔ایک دہشت گرد نے رات نو بجکر 22 منٹ پر   پہلے اندھا دھند فائرنگ  شروع کر دی بعد  میں  اپنے جسم پر باندھے بم کو دھما کے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے کے فوراً بعد دوسری منزل دوسرے  دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور اسکے ساتھ ہی تیسرے دہشت گرد نے ایک دوسری منزل پر  اپنے آپ کو بم سے اڑا دیا ۔ اس حملے کے بعد تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا لیکن رات دو بجکر 22 منٹ پر ہوائی اڈے کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ دہشت گرد حملے کے باوجود سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس وحشیانہ حملے کے بعد ملک بھر میں ایک دن سوگ منایا جائے گا اور پرچم سر نگوں رہیں گے ۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  نےبھی استنبول اتاترک

  ہوا ئی  اڈے پر خود کش حملےکیوجہ سے ایک دن سوگ منانے اور پرچم سر نگوں رکھنے  کا اعلان کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں