استنبول، اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملے, 38 افراد ہلاک

وزیر قانون  کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے  اولین طور پر اندھا دھند فائرنگ  شروع کر دی بعد ازاں اپنے جسم پر باندھے بم کو دھما کے سے اڑا دیا

520247
استنبول، اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملے, 38 افراد ہلاک

استنبول کے اتاترک  ہوا ئی  اڈے   کے  بین الا اقوامی  ٹرمینل  کے داخلی دروازے پر   خود کش حملے میں  ابتدائی معلومات کے مطابق  اٹھائیس افراد ہلاک  اور ساٹھ زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

گورنر استنبول کا کہنا ہے کہ  تین دہشت گردوں نے ہوائی اڈے کے تین مختلف مقامات پر حملے کیے جس دوران ا38 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہوا ئی  اڈے کوآمدورفت کے  لیے بند کر دیا گیا ہے تو  عارضی طور پر تمام تر پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وزیر قانون  کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے  اولین طور پر اندھا دھند فائرنگ  شروع کر دی بعد ازاں اپنے جسم پر باندھے بم کو دھما کے سے اڑا دیا۔

جائے وقوعہ کو  بھاری تعداد میں  پولیس اور ایمبولینس  روانہ  کر دی گئی ہیں۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم   نے  دھماکے  کے  فوراً  بعد  وزیر داخلہ   افکان اعلی اور استنبول  کے  گورنر   واصب   شاہین سے  ٹیلی فون پر   واقع کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

وزیر اعظم نے   دھماکے کے  بارے میں    دفتر داخلہ کے  ماتحت  ایک  بحرانی ڈیسک تشکیل دینے  کی ہدایت کی ہے۔

انقرہ میں  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں  ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر اعظم بن علی یلدرم، بعض وزراء اور مسلح افواج کے سربراہ خلوصی آقار نے شرکت کرتے ہوئے حملوں کے بارے میں معلومات  کا تبادلہ کیا۔ 

 



متعللقہ خبریں