ترکی ویزے کی معافی کے بارے میں توقعات رکھنے میں نہایت درجہ حق بجانب ہے

ضروری ہے کہ جن موضوعات پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے ان  کے بارے میں عملی قدم اٹھانے شروع کئے جائیں۔ نعمان قرتلمش

519179
ترکی ویزے کی معافی کے بارے میں توقعات رکھنے میں نہایت درجہ حق بجانب ہے

ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش  نے ویزے کی معافی اور ترکی۔روس تعلقات کے بارے میں بیانات  جاری کئے ہیں۔

چانکایہ پیلس میں وزیر اعظم بن علی یلدرم کی زیر قیادت جاری  کابینہ کے اجلاس کے دوران نعمان قرتلمش نے اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب  دئیے۔

انہوں نے کہاکہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان  مہاجرین کی واپسی کے بارے میں طے پانے والے سمجھوتے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے والے ملک کی حیثیت سے ترکی ویزے کی معافی کے بارے میں توقعات رکھنے میں نہایت درجہ حق بجانب ہے۔ لہٰذا  ضروری ہے کہ جن موضوعات پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے ان  کے بارے میں عملی قدم اٹھانے شروع کئے جائیں۔

روس کے ساتھ ترکی کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے  نعمان قرتلمش نے کہا کہ ترکی۔روس تعلقات میں نرمی  کے رجحان میں تیزی آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر روس کے قومی دن کی مناسبت سے صدر رجب طیب ایردوان، وزیر اعظم بن علی یلدرم اور وزیر خآرجہ میولود چاوش اولو کی طرف سے بھیجے گئے  تہنیتی پیغامات  کی وجہ سے  تعلقات میں نرمی کے رجحان میں سرعت آئی ہے۔

نعمان قرتلمش نے کہا کہ روس کی طرف سے بھی تعلقات کو معمول پر لانے کے متعدد اشارے  سامنے آئے ہیں اور روس میں کام کرنے والی ترک فرموں کو دوبارہ ترک ملازمین کو ملازمت میں لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں