اسرائیل ہرجانہ ادا کرے گا اور غزہ کی انسانی صورتحال میں مداخلت کی اجازت دے گا

اسرائیل  نے، بلیو مارمرا حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے کنبوں کو ہرجانہ ادا کرنےا ور ترکی کے، غزہ کی انسانی صورتحال میں  بہتری کے لئے کاروائیاں کرنے کے موضوعات کو قبول کر لیا

518810
اسرائیل ہرجانہ ادا کرے گا اور غزہ کی انسانی صورتحال میں مداخلت کی اجازت دے گا

اسرائیل  نے، بلیو مارمرا حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے کنبوں کو ہرجانہ ادا کرنےا ور ترکی کے، غزہ کی انسانی صورتحال میں  بہتری کے لئے کاروائیاں کرنے کے موضوعات کو قبول کر لیا ہے۔

ترکی۔اسرائیل  تعلقات کے معمول پر آنے سے متعلق  اتفاق رائے 26 جون  بروز اتوار کو روم میں حتمی نتیجے  تک پہنچ گیا ہے۔

اسرائیل نے مارچ 2013 میں ترکی کے ،معذرت سے متعلق  ،پہلے مطالبے کو پورا کیا اور یوں اپنی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی غیر ملکی حکومت سے معذرت طلب کی۔

طے پانے والے اتفاق رائے کے ساتھ ترکی کی دیگر دو  شرائط یعنی بلیو مارمرا حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے کنبوں کو ہرجانہ ادا کرنے اور ترکی کے غزہ کی انسانی صورتحال میں مداخلت کرنے  کو بھی اسرائیل کی طرف سے قبول کر لیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے دائرہ کار میں ترکی کے غزہ میں انسانی امداد  سمیت سول  مقاصد  کے حامل سامان کے  داخلے کو یقینی بنایا جائے گا اور ترکی وہاں انفراسٹرکچر    کی سرمایہ  کاری کر سکے گا۔

اس سلسلے میں  غزہ میں عوام کے استعمال کے لئے   مکانات تعمیر کئے جائیں گے اور 200 بستروں والے ترکی۔فلسطین دوستی ہسپتال کو بھی جلد از جلد خدمت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

غزہ کے عوام کی شدید ضروریات میں سے بجلی اور پینے کے پانی کے مسائل بھی غزہ کو فراہم کی جانے والی بجلی ، پانی کی مقدار میں اضافے   اور نئے پاور پلانٹوں کی تعمیر سے حل کئے جائیں گے۔

اس طرح غزہ کو  اضافی طور پر دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے لئے صنعتی علاقے جنین  جیسے وسیع منصوبوں  کو بھی عملی جامہ پہنانے کی آسانی میسر آئے گی۔

دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے میں حماس سے متعلق کوئی شق موجود نہیں ہے۔

اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے اس سمجھوتے کو ترکی  کے 31 مئی  2010 سے لے کر اب تک  اختیار کردہ  اصولی اور پُر عزم طرزعمل کی وجہ سے حاصل ہونے والی ایک سفارتی فتح  کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس سمجھوتے سے غزہ کی اسی طرح انسانی امداد کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے کہ جیسے  بلیو مارمرا میں ہلاک ہونے والوں کی  خواہش تھی۔

ترکی کے نائب وزیر اعظم بھی اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں  طے پانے  والے سمجھوتے سے متعلق آج دن ایک بجے چانکایہ پیلس میں ایک بیان جاری کریں گے۔



متعللقہ خبریں