بحیرہ اسود تعاون تنظیم کا اجلاس:ترک وزیرخارجہ کوشرکت کی روسی پیشکش

روس کے نائب وزیر خارجہ  واسیلی  نیبین زی  نے   ترکی کو بحیرہ اسود اقتصادی تعاون  تنظیم  کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی  ہے مگر ترکی نے تاحال جواب نہیں دیا ہے

517392
بحیرہ اسود تعاون تنظیم کا اجلاس:ترک وزیرخارجہ کوشرکت کی روسی پیشکش

روس کے نائب وزیر خارجہ  واسیلی  نیبین زی  نے   ترکی کو بحیرہ اسود اقتصادی تعاون  تنظیم  کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی  ہے ۔

 یہ اجلاس یکم جولائی کو   روس کے شہر سوچی میں منعقد ہو رہا ہے  جس میں   ترکی اور یوکرین کے وزرائے خارجہ      کو  روس نے  دعوت نامے بھیجے ہیں جن کے جواب کی امید ہے ۔

 نائب وزیر خارجہ نے  کہا کہ اس  اجلاس  کی شرائط  کے تناظر میں کسی قسم کے دو طرفہ مذاکرات کی اجازت نہیں ہے مگر ترک وزیر خارجہ  کو  اس سلسلے میں   حسب خواہش سہولت دی جاسکے گی ۔

 روسی دفتر خارجہ   کی ترجمان ماریا   زاہا رووا  نے  بھی اس بیان  کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ روس    اس تنظیم کا  بانی  ملک ہے   جس  کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ   رکن ممالک کے درمیان  رابطہ قائم رکھے۔

 



متعللقہ خبریں