ترکی مشرق وسطیٰ میں استحکام کی ضمانت ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

مشرق وسطیٰ میں جو ہدف ہے وہ ٹکڑوں پر مشتمل ایک ایسی ساخت کی تشکیل کرنا ہے کہ جس کا زیادہ آسانی سے استحصال کیا جا سکے اور جسے  زیادہ   آسانی سے کنٹرول کیا جا سکے۔ صدر ایردوان

516697
ترکی مشرق وسطیٰ میں استحکام کی ضمانت ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی مشرق وسطیٰ میں استحکام کی ضمانت ہے۔

نیو ترکی اسٹریٹجک ریسرچ سینٹر   نے اپنے نیو ترکی جریدے کے حالیہ شمارے کو  مشرق وسطیٰ کے لئے مخصوص کیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی جریدے کے لئے "ترکی، مشرق وسطیٰ کا واحد دوست ہے" کے عنوان سے ایک مقالہ قلم بند کیا ہے۔

مقالے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ان دنوں بعض ممالک کی طرف سے مشرق وسطیٰ کو دوبارہ سےڈیزائن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ترکی وہ واحد ملک ہے کہ جو علاقے کی زمینی  سالمیت کا دفاع کر رہا ہے"۔

یہاں جو ہدف ہے وہ   ٹکڑوں پر مشتمل ایک ایسی ساخت کی تشکیل کرنا ہے کہ جس کا زیادہ آسانی سے استحصال کیا جا سکے اور جسے  زیادہ   آسانی سے کنٹرول کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی  وہ واحد ملک ہے جو علاقے کے استحکام اور امن و سکون کا پورے خلوص کے ساتھ دفاع کر رہا ہے۔ ترکی ماضی کی طرح آج بھی مشرق وسطیٰ میں استحکام کی ضمانت ہے۔

صدر ایردوان نے مقالے میں کہا ہے کہ شام میں اسد انتظامیہ 6 سال سے حکومتی دہشت گردی  کر رہی ہے اور روس اپنے مفادات کی خاطر اسد انتظامیہ کو بحال رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس صورتحال سے جو گروپ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں وہ ترکمینوں کے گروپ ہیں۔ روس اور اسد انتظامیہ کے ترکمینوں اور  شامی شہریوں  پر حملوں سے لاپرواہی برتی جا رہی ہے۔ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد  کے نام پر روسی شام میں جن جرائم اور قتل عاموں کا ارتکاب کر رہے ہیں  ان کے خلاف ہمارے اتحادی تک آواز نہیں اٹھا رہے۔

مقالے میں  صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PYD-YPG  شام میں زمین حاصل کرنے کی کوشش میں ہرگز کامیاب نہیں  ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح دہشتگرد تنظیم PKK  کی ہماری حدود کے اندر اسی نوعیت کی کاروائی ناکام ہو ئی ہے اسی طرح  یہ سناریو بھی ناکام رہے گا۔ ہم ملک اور ملت کی حیثیت سے زیادہ پُر امن  اور خوشحال مشرق وسطیٰ کی تعمیر کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں