ترک مسلح افواج کے اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن

کل عراق کے شمالی علاقوں زاپ اور میتینا میں ترک فضائیہ کے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ایمونیشن ڈپووں پر مشتمل 15  اہداف کو تباہ کر دیا گیا

515720
ترک مسلح افواج کے اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن

ترک مسلح افواج نے عراق کے شمالی علاقوں زاپ اور میتینا  اور اندرون ملک ضلع دیار بکر  کی تحصیل لیجے اورضلع حقاری  کی تحصیل شمدین لی  کے دیہی علاقوں میں فضائی آپریشن کیا ہے۔

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  موصول  فوری معلومات کے مطابق کل عراق کے شمالی علاقے زاپ میں 10:13  اور 10:21 کے درمیان اور میتینا کے علاقے میں  22:00 سے 23:11 کے درمیان فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں  دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ایمونیشن ڈپووں پر مشتمل 15  اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

طیارے اپنی کاروائی کو کامیابی سے مکمل کر کے بحفاظت بیس پر واپس آ گئے   ہیں جبکہ  ہلاکتوں اور نقصان کے تعین  کی کاروائیاں جاری ہیں۔

دوسری طرف 16:00  سے 16:16 کے درمیان اندرون ملک ضلع دیار بکر  کی تحصیل لیجے  کے دیہی علاقے میں  جبکہ 19:45  سے 20:05 کے درمیان حقاری کی تحصیل شمدین لی میں فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں فضائیہ کے طیاروں نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  کے ٹھکانوں اور ایمونیشن ڈپووں پر مشتمل 20 اہداف  کو تباہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں