مضبوط ترکی مضبوط عالم اسلام کا مفہوم رکھتا ہے۔ نعمان قرتلمش

ہم نے اس چیز  کا مشاہدہ کیا کہ عثمانی سلطنت کا شیرازہ بکھرنے کے بعد عالم اسلام ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا، ترکی کا مضبوط ہونا اسلامی جغرافیے کی مضبوطی کا مفہوم رکھتا ہے۔ نعمان قرتلمش

515769
مضبوط ترکی مضبوط عالم اسلام کا مفہوم رکھتا ہے۔ نعمان قرتلمش

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ مضبوط ترکی مضبوط عالم اسلام کا مفہوم رکھتا ہے۔

قرتلمش نے  فوجی ثقافتی و فنّی سوسائٹی کی طرف سے دی گئی افطاری  کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ  رمضان ایک ایسا مہینہ ہے کہ جو انسان کو صرف  صبر کرنے اور غریب و لاچار کی حالت کا احساس کرنے کی ہی  تربیت نہیں دیتا بلکہ انسان کو نئے سرے سے تمام اقدار کی یاد دہانی کرواتا اور نئے سرے سے ان کی تربیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اسلامی جغرافیہ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو یہ ہمیں اچھے دنوں سے بہت دور دکھائی دیتا ہے۔

قرتلمش نے کہا کہ اسلامی جغرافیہ کے زیادہ تر ممالک خانہ جنگیوں، بمباریوں اور ہلاکتوں کے دور سے گزر رہے ہیں اور یہی نہیں دوسری طرف اسلامی جغرافیہ  بھوک، قحط، جہالت  اور بیچارگی  و بے بسی  جیسے حالات سے بھی زبوں حال دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو ان مشکل حالات سے چھٹکارہ  پانے کے لئے علم ، عرفان، حکمت اور اتحاد کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

ترکی کے خلاف جاری کھیلوں کی طرف بھی توجہ مبذول کرواتے ہوئے نعمان قرتلمش نے کہا کہ  ترکی عالم اسلام  کے ایڈمرل بحری جہازکی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس چیز  کا مشاہدہ کیا کہ عثمانی سلطنت   کا شیرازہ بکھرنے کے بعد عالم اسلام ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ اور ہم نے وہ دور بھی دیکھا کہ جب عثمانی سلطنت کا شیرازہ بکھرنے کے بعد ایک طویل عرصے تک ترکی  ابھی ایک کمزور ملک تھا تو اس وقت بھی عالم اسلام تکلیف اور بے چارگی کے دور سے گزر رہا تھا  ۔ ترکی کا مضبوط ہونا اسلامی جغرافیے کی مضبوطی کا مفہوم رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں