79 ملین ترک باشندے  دہشت گردی کا قلع قمع کرنا جانتے ہیں: بن علی یلدرم

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   دہشت گردی کا ہمیشہ  ہمیشہ کے  لیے قلع قمع کردیا جائے گا اور ملک میں امن قائم کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں  مکمل طور پر امن قائم نہیں ہو جاتا  فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا

513777
79 ملین ترک باشندے  دہشت گردی کا قلع قمع  کرنا جانتے ہیں: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ 79 ملین ترک باشندے  دہشت گردی کا قلو قمع کرکے رکھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترک باشندے  دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار از گورنر کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے جانے والے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   دہشت گردی کا ہمیشہ  ہمیشہ کے  لیے قلع قمع کردیا جائے گا اور ملک میں امن قائم کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں  مکمل طور پر امن قائم نہیں ہو جاتا  فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے دہشت گردی کی پشت پناہی  کرنے والے ممالک کو بھی خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ یہی دہشت گرد ایک دن  آپ  کو بھی  اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں اور پھر اپ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔  

 



متعللقہ خبریں