یورپ اور  وسطی ایشیا   کی بہترین  یونیورسٹیوں میں ترکی کی پانچ یونیورسٹیاں شامل

یونیورسٹیوں  کے     معیار کی جانچ پرٹال کرنے والے ادار  کیو ایس  نے یورپ اور وسطی ایشیا  کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست   کو جاری کردیا ہے

510669
یورپ اور  وسطی ایشیا   کی بہترین  یونیورسٹیوں میں ترکی کی پانچ یونیورسٹیاں  شامل

یورپ اور  وسطی ایشیا   کی بہترین  یونیورسٹیوں میں ترکی کی پانچ یونیورسٹیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

یونیورسٹیوں  کے     معیار کی جانچ پرٹال کرنے والے ادار  کیو ایس  نے یورپ اور وسطی ایشیا  کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست   کو جاری کردیا ہے۔  

گزشتہ سال کی  فہرست  میں  17 نمبر پر موجود باسفور س یونیورسٹی  امسال نویں نمبر  پر آنے میں کامیا ب رہی ہےجبکہ بلکنت بارہویں،  سابانجی 13 ویں ، مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی 14 ویں  اور  کوچ  یونیورسٹی  16 ویں نمبر پر رہی ہے  اور اس طرح ترکی کی یہ پانچ یونیورسٹیاں   یورپی اوروسطی  ایشیا کی پہلی بیس یونیورسٹیوں میں جگہ  بنانے میں کامیاب رہی ہیں ۔

اس فہرست میں روس کی    لومونسوف  ماسکو یونیورسٹی  پہلے نمبر پر ، نوویسی برسک دوسرے اور  سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹی  تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

اس طرح  ترکی اور روس دونوں ہی یونیورسٹیوں کے معیار  کےلحاظ سے  دیگر ممالک پر اپنی برتری قائم کیے ہوئے ہیں۔

ان دونوں ممالک کے علاوہ  پولینڈ اور  جمہوریہ چیک  کی یونیورسٹیاں بھی اپنی پرفارمنس کے لحاظ سے  س کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

کیو ایس کے مطابق ترکی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبا    جاب حاصل کرنے کے لحاظ سے بھی دیگر ممالک پر اپنی برتری قائم کیے ہوئے  ہیں۔  



متعللقہ خبریں