ترکی روس کے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کرے گا

ترک اور فن لینڈ کے ماہرین پر مشتمل مشترکہ مشن  13 سے 17 جون کی تاریخوں میں روس کے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کرے گی۔ روسی وزارت دفاع

510023
ترکی روس کے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کرے گا

ترکی روس کے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کرے گا۔

روس کی وزارت دفاع  کے نیو کلئیر خطرات کو کم کرنے کے مرکز  کے سربراہ   سرگے رِجکوف  نے کہا ہے کہ ترک اور فن لینڈ کے ماہرین پر مشتمل مشترکہ مشن  13 سے 17 جون کی تاریخوں میں روس کے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کرے گی۔

رِجکوف نے کہا ہے کہ یہ مانیٹرنگ کھلے آسمانوں  کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں کی جائے گی اور ماہرین،ترکی کے SN-235  طیارے  میں سفر کریں گے۔

SN-235 کے مسلح طیارہ نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارے اور اس کے اوپر کے مانیٹنرگ آلے کو بین الاقوامی کنٹرول سے گزارا گیا ہے۔

سرگے رِجکوف نے کہا کہ مانیٹرنگ کے دوران روسی ماہرین طیارے میں موجود ہوں گے اور معاہدے کی مکمل پابندی  کو اور مانیٹرنگ آلات کے معاہدے سے ہم آہنگ شکل میں استعمال کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ماہِ فروری میں ترکی نے روس کو اپنے ائیر فیلڈ کی مانیٹرنگ کی اجازت دی تھی۔



متعللقہ خبریں