ترکی کے ساتھ گیس منصوبہ جاری رہے گا: پوٹین

روسی صدرولا دیمیر پوٹین  نے  کہا ہے کہ  روسی گیس کی ترکی کے راستے یورپ  تک رسائی پر مبنی  "ٹرکش گیس  پائپ لائن " منصوبہ سیاسی اختلافات کے باوجود جاری رہے گا

506212
ترکی کے ساتھ گیس منصوبہ جاری رہے گا: پوٹین

روسی صدرولا دیمیر پوٹین  نے  کہا ہے کہ  روسی گیس کی ترکی کا راستے یورپ  تک رسائی پر مبنی  "ٹرکش گیس  پائپ لائن " منصوبہ جاری رہے گا۔

 کریملن   میں   اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ اخباری کانفرنس  کے دوران  صدر پوٹین نے کہا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے بعض سیاسی اختلافات ضرور موجود ہیں البتہ   ٹرکش  گیس  پائپ لائن منصوبہ جاری ہے    اور  ہم چاہتےہیں کہ یورپی کمیشن بھی اس منصوبے کےلیے   پائپ لائن کی گزرگاہ کا تعین کرے ۔

 یاد رہے کہ  روسی گیس کمپنی "گاز پروم" کی طرف سے ترکی کو فراہم کردہ گیس کی فروخت میں 10 فیصد کی رعائیت  پر  عمل درآمد نہ کرنے کی  صورت میں   ٹرکش گیس پائپ لائن کا منصوبے میں پیش رفت روک دی گئی تھی ۔


ٹیگز: #ترکی , #روس , #گیس

متعللقہ خبریں