ایک کروڑ روپے مالیت کا غذائی سامان مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا: ہلال احمر

ترک ہلال احمر ماہ صیام کے تقدس میں  بیرون ملک ایک کروڑ روپے کی غذائی امداد تقسیم کرے گا جس میں پاکستان بھی شامل ہے

505835
ایک کروڑ روپے مالیت کا غذائی  سامان مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا: ہلال احمر

ترک ہلال احمر ماہ صیام کے تقدس میں  بیرون ملک   ایک کروڑ روپے  کی غذائی امداد تقسیم کرے گا۔

 اس بات کا اظہار ادارے کے  صدر کرم کینیک نے کیا   اور بتایا کہ گزشتہ سال   ہم نے   اندرون و بیرون ملک  غذائی امداد کے تقریباً 20 ہزار   پیکٹ  ایک لاکھ افراد میں  تقسیم  کیے تھے  جبکہ اس سال  پاکستان کےلیے   ایک ہزار، غزہ کےلیے  15 ہزار،بنگلہ دیش  کےلیے 2200،عراق کے لیے 1700 ،قازقستان کےلیے  100،بوسنیا کےلیے 1500 ،سربیا کےلیے 1500 اور افغانستان کےلیے 2 ہزار پیکیٹ روانہ کیے جائیں گے۔

علاوہ  ازیں  صومالیہ کے ضرورت مندوں  کےلیے بھی غذائی امداد اس مہینے   بھی جاری رہے گی  جہاں  ہر روز تقریباً 7500 افراد کےلیے  تازہ کھانا  فراہم کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں