اطالوی فضائی دفاعی نظام ترکی پہنچ گیا
اٹلی سے بحری راستے اسکندرون بندر گاہ تک لائی جانے والی میزائل بیٹریوں اور رامپس کو ٹریلرز کے ذریعے قاہرامان مراش تک پہنچایا گیا ہے
شام سے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر نیٹو کی جانب سے ترکی میں نصب کیا جانے والا اطالوی فضائی دفاعی نظام قاہرامان ماراش تک پہنچ گیا ہے۔
اٹلی سے بحری راستے اسکندرون بندر گاہ تک لائی جانے والی میزائل بیٹریوں اور رامپس کو ٹریلرز کے ذریعے قاہرامان مراش تک پہنچایا گیا ہے۔
پولیس کی نگرانی میں غازی چھاونی تک لائی جانے والی بیٹریوں کو اس سے قبل جرمن پیٹریٹ دفاعی نظام کے نصب ہونے والے مقام پر قائم کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ جرمنی کے " آپریشن ایکٹیو فینس " مشن کے دائرہ کار میں پیٹریئٹ نظام تقریباً تین برسوں تک قاہرامان ماراش کی غازی چھاونی میں نصب رہا تھا۔
متعللقہ خبریں
نتَن یا ہو کی نسل کشی ہٹلر کی نسل کشی کو بھی مات دے چکی ہے : صدر ایردوان
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار یونان کے کاتھیمیرینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا