صدر ترکی کی ازمیر آمد پر عوام نے اپنی محبت کا کُھل کا اظہار کیا
دہشت گرد تنظیم PKK کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK اور اس سے وابستہ گروہ اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ ایفس 2016 جنگی مشقوں کا جائزہ لینے کی غرض سے کل رائے گئے ازمیر تشریف لیجانے والے صدر ایردوان کا ایک بڑے ہجوم نے استقبال کیا۔
اس موقع پر صدر ِ ترکی نے بتایا کہ "دہشت گرد تنظیم PKK کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، اس تنظیم سے قربت اور تعاون کرنے والے ممبران اسمبلی کے لیے خصوصی مراعات کو ختم کرتے ہوئے ضروری کاروائیاں کی جائیں گی۔"
انہوں نے کہا کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد بھی پُر عزم طریقے سے جاری رہے گی۔
"ہم یک ملت و مملکت ہیں" کہنے والے جناب ایردوان نے اس تنظیم کے لیڈر کو امریکی ریاست پنسلوینیا میں تحفظ دیے جانے پر نکتہ چینی کی۔"
ہم نے قومی سلامتی کونسل کے طور پر فیصلہ کر لیا ہے؛ اب اس تنظیم کو فتح اللہ نواز دہشت گرد تنظیم کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی اس موقع پر کہا کہ ترک قوم ماضی کی طرح آج بھی دہشت گردی کے خلاف اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ازمیر نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے ، میں اپنے دورِ وزارت میں اس شہر میں کئی ایک منصوبوں کو سر انجام دوں گا۔
متعللقہ خبریں
نتَن یا ہو کی نسل کشی ہٹلر کی نسل کشی کو بھی مات دے چکی ہے : صدر ایردوان
ایردوان نے ان خیالات کا اظہار یونان کے کاتھیمیرینی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا