ترکی کا یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر اظہارتشویش

ترکی نے یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

499685
ترکی کا یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر اظہارتشویش

 

ترکی نے یورپ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

وزارت خارجہ  کیطرف سے سولنگن قتل عام کی 23  ویں یاد کے موقع پر جاری  تحریری اعلان میں  29 مئی 1993 میں جرمنی کے شہر سولنگن میں نسل پرست گروپ کیطرف سے ترکوں کے گھروں کو نذر آتش کرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچ ترکوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی    اور یہ واضح کیا گیا  کہ یورپ میں خاصکر حالیہ چند برسوں میں اسلام دشمنی اور نسل پرستی میں دوبارہ اضافہ  ہوا ہے جس پر ہمیں سخت تشویش لاحق ہے ۔ ہم سولنگن جیسے المناک واقعات کے دوبارہ پیش آنے کی تمنا نہیں رکھتے ۔اس دائرہ کار میں خاصکر سیاستدانوں اور معاشرتی ذمہ داریاں سنھبالنے والی دیگر شخصیات کو  اشتعال انگیز بیانات دینے کے بجائےاتحاد و یکجہتی  کے بیانات دینے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں