بلیو مارمرا امدادی جہاز کی چھٹی سالانہ یاد

بلیو مارمرا امدادی بحری جہاز پر حملے کی چھٹی سالانہ یاد کی مناسبت سے انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کی ریذیڈنسی کے سامنے حملے میں ہلاک ہونے والوں  کی  یاد میں تقریب کا اہتمام

499721
بلیو مارمرا امدادی جہاز کی چھٹی سالانہ یاد

بلیو مارمرا امدادی بحری جہاز پر حملے کی چھٹی سالانہ یاد کی مناسبت سے  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کی ریذیڈنسی کے سامنے حملے میں ہلاک ہونے والوں  کی  یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

انسانی حقوق اور آزادیوں  کے انسانی امداد کے وقف  İHH سمیت متعدد تنظیموں کی شرکت سے تشکیل پانے والے انقرہ آزادی  پلیٹ فورم کی طرف سے منعقدہ تقریب  میں شریک افراد نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور حملے  میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

تقریب میں پولیس نے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی تھیں ۔

تقریب میں اسرائیل کے خلاف نعرے لگانے والے افراد نے مل کر یہاں فجر کی نماز ادا کی۔

پلیٹ فورم کی طرف سے پریس بیان جاری کرتے ہوئے سونیر کارتال نے کہا کہ بلیو مارمرا حملے کے بعد متاثرین  کے، متعلقہ تمام حقیقی اور قانونی افراد کے  اور ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے حقوق کو متعدد ممالک میں دعووں کا موضوع بنایا گیا ہے۔

کارتال نے کہا کہ دائر  کئے جانے والے دعوے ،واقعے کے ذمہ دار اسرائیلیوں پر عدالتی کاروائی  کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بحر روم اور غزہ کو بھی آزادی عطا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلیو مارمرا پر حملہ ترک عوام یا ترک حکومت پر نہیں مسلمانوں پر حملہ ہے لہذا اسے ترکی اور اسرائیل کے درمیان نہیں بلکہ مسلمان دنیا اور اسرائیل کے درمیان مسئلے کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔

دوسری طرف استنبول اُسکو دار میں "نوجوان بلیو مارمرا کو نہیں بھولے" کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صحافی آدم اوزکوسے نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے معاملے میں جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی کہ جب تک آخری مسلمان موجود  ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد ہے لہذا ہم بلیو مارمرا کی روح اور اس کے مفہوم کو زندہ رکھنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز بلیو مارمرا پر بین الاقوامی پانیوں میں 31 مئی 2010 کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کئے گئے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں