شام سے داغے جانے والے راکٹ ترکی میں آ گرے،ترکی کی جوابی کاروائی

شام  سے پھینکے جانے والے تین راکٹ  ترک سرحدی شہر قلیس کے قصبے البیلی میں آ گرے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جس کے جواب میں ترکی نے جوابی کاروائی کی

499195
شام سے داغے جانے والے راکٹ ترکی میں آ گرے،ترکی کی جوابی کاروائی

شام  سے پھینکے جانے والے تین راکٹ  ترک سرحدی شہر قلیس کے قصبے البیلی میں آ گرے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

  بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ  ایک مکان کے باغیچے اور ایک خالی اراضی  پر گرے جس کی وجہ سے  قریبی عمارتوں کو بھی نقصان  پہنچا۔

زخمیوں کو   قلیس کے سرکاری اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد ترک مسلح أفواج نے اتحادی ممالک  کی مدد سے فضائی کاروائی میں  حصہ لیتےہوئے   داعش کے 104  دہشت گردوں کو  ہلاک کر ڈالا۔

  جنرل ہیڈ کوارٹر کے مطابق   ضلع  قلیس  کے سرحدی قصبے البیلی   پر راکٹ حملوں کے بعد  ترکی نے جوابی کاروائی کرتےہوئے  داعش کے ٹھکانوں پر   بھاری گولہ باری  کی  جس  کے نتیجے میں  داعش     کے زیر کنٹرول ایک عمارت تباہ ہو گئی ۔

 



متعللقہ خبریں