انسان دوست سربراہی اجلاس کے مقاصد کو پورا کیا جائے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے عالمی انسان دوست سربراہی اجلاس  کے مقاصد کو پورا کرئے۔

497141
انسان دوست سربراہی اجلاس  کے مقاصد کو پورا کیا جائے، صدر ایردوان

 

 

  صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دوست سربراہی اجلاس  کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے عالمی برادری کو  حرکت میں آنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم دنیا کے جس کونے میں بھی زندگی بسر کریں انسانی بحرانوں  جن میں مسلح جھڑپیں ،قدرتی آفات ، ماحولیاتی تبدیلیاں  وغیرہ شامل ہیں سے بچنا نا ممکن ہے  ۔  

انھوں نے کہا کہ شام میں 12 میلین انسان اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ پانچ میلین انسانوں نے مختلف ممالک میں پناہ لی ہے۔   چند ہمسایہ ممالک کے سوا تمام ممالک اس امتحان میں ناکام رہے ہیں ۔ اس ضمن میں پوری دنیا کو اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو نبھانے کی ضرورت ہے ۔ مسائل کی بنیادی وجہ عالمی بحرانوں کے خلاف عالمی برادری کا بے حسی کا مظاہرہ کرنا ہے ۔جدید ٹیکنالوجی کیساتھ  خلاء کی گہرائیوں کی تحقیق کرنے والے انسان  اپنے قریبی علاقوں میں پیش آنے والے المیوں ،دکھ و کرب  اور بحرانوں سے لاپرواہی برت رہے ہیں ۔  اس صورتحال کی روک تھا م کے لیے عالمی برادری کے ضمیر کو جگانے کی ضرورت ہے ۔

تاریخ میں پہلی بار ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں جرمنی کے سوا جی سیون  کے کسی ملک کا شرکت نہ کرنا باعث افسوس ہے  ترکی نے  دہشت گردی سے پاک شام کے شمالی علاقے میں ایک علاقہ تشکیل دینے، یہاں پر ایک نیا شہر تعمیر کرتے ہوئے شام سے ہجرت کرنے والوں اور ترکی کے کیمپوں میں مقیم انسانوں کو اس علاقے میں  بسانے  کی تجویز پیش کی ہے ۔  ہم  یہاں پر امریکہ اور میکسکو کے درمیان قائم سلامتی کے  علاقے اور قبرص کی گرین لائن جیسا  سلامتی کا علاقےتشکیل دینے کے خواہشمند ہیں ۔ اس علاقے کو پروازوں کے لیے ممنوعہ قرار دیا جائے ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ اس علاقے میں ضروری تدابیر اختیار کر سکتی ہے حتیٰ کہ نیٹو کو بھی شامل کرتے ہوئے حفاظتی زون قائم کر سکتی ہے ۔ ہم نے اس موضوع پر ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان کیساتھ مذاکرات کیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں