گزشتہ دس ماہ میں 7 ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں، ترکی
شمالی عراق پر فضائی کاروائیوں میں 2015 میں 1 ہزار 335 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سن 2016 میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 1 ہزار 31 ہے
علیحدگی پسند تنظیم PKK کے خلاف آپریشنز میں حالیہ دس ماہ میں شمالی عراق سمیت مجموعی طور پر 7 ہزار 78 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اندرون ملک آپریشنز میں 24 جولائی سن 2015 سے ابتک 2 ہزار 583 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 214 نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا۔ علاوہ ازیں 731 دہشت گرد پکڑے بھی گئے۔
شمالی عراق پر فضائی کاروائیوں میں 2015 میں 1 ہزار 335 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سن 2016 میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 1 ہزار 31 ہے۔
مذکورہ دورانیہ میں 296 فوجی، 178 پولیس اہلکار، 9 گاوں کے چوکیدار سمیت مجموعی طور پر 483 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ 2 ہزار 859 زخمی ہو گئے۔
متعللقہ خبریں
نیا آئین ملکی مسائل کے حل میں مزید سرعت لائے گا، صدر ایردوان
مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت اور قریبی مذاکرات اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے